ڈپٹی ڈائریکٹر – راجہ کامران منیر
چند دن قبل قتل کی دو واقعات میں دو نوجوانوں کو قتل کرنے والے 3 ملزمان پولیس تھانہ گوجر خان نے گرفتار کر لئے
ہفتہ قبل نواحی گاؤں جنڈ نجار میں 21 سالہ نوجوان شہریار کو معمولی تلخ کلامی پر اسد اور شفقات نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا اسی دن شام کو قتل کی
ایک اور واردات میں صندل روڈ کے نزدیک نوجوان محمد قاسم نے محمد سہیل کو چھت پر شور کرنے سے منع کیا
جس پر محمد سہیل نے محمد قاسم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا مقتول نوجوان محمد قاسم کی شادی کی تاریخ 15 جنوری 2021 مقرر تھی،مقتول شہریار کے قتل کا مقدمہ اس کے والد افتخار حسین اور مقتول قاسم کے قتل کا مقدمہ اس کے چچا زاد بھائی آصف محمود کی مدعیت میں ہفتہ قبل درج کیا گیا تھا
رپورٹ شاکر حمید میڈیا رپورٹر ای این این ٹی وی چینل پاکستان