سپریم کورٹ: سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کا معاملہ، جے یو آئی کی مخالفت

جے یو آئی پاکستان نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کی مخالفت کر دی۔ وفاق کی طرف سے تحریری گزارشات جمع جبکہ سندھ حکومت کی ایک ہفتے کی مہلت کی استدعا منظور کر لی گئی۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید نے تحریری معروضات جمع کرا دیں، جس میں کہا گیا کہ صدارتی ریفرنس آرٹیکل 226 کے اسکوپ سے متعلق ہے، سپریم کورٹ صدر کے بھیجے گئے ریفرنس پر رائے دینے کی پابند ہے، عدالت مستقبل کی قانون سازی پر بھی رائے دے سکتی ہے، صدارتی ریفرنس آرٹیکل 186 کے تحت قابل سماعت ہے۔

تحریری معروضات میں مزید کہا گیا کہ بھارت میں بھی سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے ہوتے ہیں، انتحابات آئین کے تحت ہوتے تو الیکشن ایکٹ میں خفیہ ووٹنگ کا ذکر ہوتا، صدارتی انتحابات کا مکمل طریقہ آئین میں درج ہے، صدارتی انتحابات آئین کے تحت خفیہ رائے شماری سے ہوتے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تمام فریقین کے جوابات آنے کے بعد سب کو دیکھیں گے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کی درخواست، وفاقی حکومت کو 2 ہفتے میں پیشرفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم

Mon Jan 11 , 2021
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کیلئے درخواست پر وفاقی حکومت کو 2 ہفتے میں پیشرفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل نے موقف اپنایا […]

کیلنڈر

March 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031