کیپٹل ہل ہنگاموں میں ہلاک پولیس اہلکار کی آخری رسومات ادا، امریکی پرچم سرنگوں

کیپٹل ہل ہنگاموں میں ہلاک پولیس اہلکار کی آخری رسومات ادا، امریکی پرچم سرنگوں
Published On 11 January,2021 09:26 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) کیپٹل ہل ہنگاموں میں ہلاک پولیس اہلکار کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں، حملے میں زخمی برائن سک ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔

امریکی پولیس اہلکار کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں 5 دن بعد امریکی پرچم سرنگوں کیا گیا، ٹرمپ کے حامیوں کےساتھ جھڑپوں میں برائن سک زخمی ہو گئے، انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ چل بسے۔ امریکی ادارہ ایف بی آئی اور واشنگٹن پولیس آفیسر کی ہلاکت کی تحقیقات کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ 7 جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے کیپیٹل ہل پر دھاوا بول دیا تھا، اس دوران پولیس کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں جن میں خاتون سمیت 4 دیگر افراد بھی ہلاک ہوئے تھے۔ ٹرمپ نے بلوائیوں کے حملے کی حمایت میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ عوام کو انتخابی فتح سے دور رکھا جائے تو اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں۔ امریکی ایوان نمائندگان کی عمارت پر حملے کی امریکی و غیرملکی رہنماوں کی جانب سے مذمت کی گئی تھی۔ دوسری جانب ٹرمپ کی جانب سے مبینہ طور پر حامیوں کو تشدد پر اکسانے کے غیر جمہوری اقدام پر دو سیکرٹریز سمیت ٹرمپ انتظامیہ کے 12 ارکان نے عہدے بھی چھوڑ دیئے تھے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

عظیم الشان فقیدالمثیال تاجدار ختم نبوتﷺ کانفرنس

Mon Jan 11 , 2021
وقاص سرور ۔ نمائندہ enn السلام عليكم تحریک لبیک پاکستان PK36 کی یونین کونسل بیروٹ میں مورخہ 11 جنوری بروز پیر دن 11:00 بجے عظیم الشان فقیدالمثیال تاجدار ختم نبوتﷺ کانفرنس بسلسلہ ایصال ثواب و تعزیتی ریفرنس امیرالمجاہدین شیخ الحدیث قبلہ حافظ خادم حسین رضوی صاحب منعقد کی گئی جس […]

کیلنڈر

March 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031