ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، 4 کروڑ سے زائد بچوں کو ویکسین پلائی جائیگی

ملک بھر میں سال 2021 کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔ 4 کروڑ سے زائد بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی، 2 لاکھ 85 ہزار ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔

ملک بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال اور سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے گا۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر سلطان نے کہا ہے کہ ویکسین سے بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا، حکومت ملک کو پولیو سے پاک بنانے کیلئے پرعزم ہے، والدین سمیت تمام مکتبہ فکر مہم کی کامیابی یقینی بنائیں۔

کوآرڈینیٹر قومی ایمرجنسی سنٹر کا کہنا تھا کہ 2020ء میں حاصل کی گئی کامیابی کا سلسلہ جاری رکھیں گے، سال 2021ء میں وائرس پر قابو پانے کیلئے بہترین نتائج کی توقع ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

احمدپورشرقیہ بار کے الیکشن

Mon Jan 11 , 2021
بہاولپور : چوہدری محمد ارشد جاوید کمبوہ ۔ ڈسٹرکٹ رپورٹر احمدپورشرقیہ بار کے الیکشن مکمل، ندیم احمد بربراصدراور تجمل حسین لاشاری جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔تفٰصیل کے مطابق صدربار کے تین میدوارمیدان میں تھے ندیم احمدبربرانے 172،مہرشوکت یارنے 163 اور تاج محمد ڈھکونے 53ووٹ حاصل کئے۔جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشت پر […]

کیلنڈر

March 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031