میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ اندرونی و بیرونی خطرات کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا، بھارت نہیں چاہتا پاکستان پرامن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی سے سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزیاں جاری ہیں، رواں سال کورونا، معیشت، سیکیورٹی مسائل کا سامنا رہا۔