رانا زبیر معاویہ ۔ نمائندہ enn
خبر شامل کرتے ہیں حافظ آباد سے
ہمارے نمائندے رانا زبیر معاویہ سے خبر کے مطابق حافظ آباد کے نواحی گاؤں مدہریانوالہ میں قبرستان کو جانوروں کی رہائیش گاہ بنا لیا گیا ہے ۰
ذرائع کے مطابق مدہریانوالہ کا سب سے بڑا قبرستان جانوروں کی چارا گاہ بن گیا ہے جہاں با اثر لوگ اپنے جانور کھلے چھوڑے ہوئے جو چارے کی غرض سے قبروں کو روند رہے ہیں جس کی وجہ سے کئی قبریں زمین بوس ہو چکی ہیں
اور اہلہ گاؤں کے پیاروں کی قبروں کی بہ حرمتی ہو رہی جو کہ نا قابلِ برداشت عمل ہے ۰
ذرائع کے مطابق قبرستان کی جگہ کو لوگ آہستہ آہستہ کاٹ کر فٹوں کے حساب سے اپنی زمین میں ملا چکے ہیں
جس کو کوئی پوچھنے والا نہیں ۰ اہلہ گاؤں کا مطالبہ ہے کہ قبرستان کی حدود کی پمائش کر کے قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور قبرستان کی حدود میں باڑ لگائی جائے تاکہ قبروں کی بہ حرمتی نا ہو ۰ اہلہ گاؤں کا اسسٹنٹ کمشنر آصف نواز صاحب ، آئی جی پنجاب ، اور وزیر اعلی پنجاب سے واقع کا نوٹس لینے کی اپیل ہے ۔