خیبر باڑہ : انجنیر صدام افریدی ۔ ای این این نیوز رپورٹر
رنڑا ویلفیئر فاؤنڈیشن نے سور غر کھنڈر کمیونٹی سکول کے بچوں میں گرم ملبوسات تقسیم کیا۔
نادار طبقے کی مدد اور بلا امتیاز خدمت کرنا میشن ہے عثمان آفریدی۔
تفصیلات کے مطابق بازگڑھا کمر خیل کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقے سور غر کھنڈر کا سماجی تنظیم رنڑہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کابینہ نے آج ہفتہ کے روز دورہ کیا
اس دورے کا مقصد پہاڑی علاقے میں بسنے والے غریبوں کی حالت زار سے آگاہی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ انکو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا مقصود تھا
اس علاقے کے عوام انسانی زندگی کے تمام حقوق سے محروم اور انتہائی مشکل زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ۔
مقتدر اور عوامی عہدوں پر فائز حکمرانوں اور اہل ثروت و مخیر حضرات سیاسی و سماجی شخصیات کو چاہئے کہ انسانی ہمدردی کے جذبات سے اس علاقے کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے
جہاں کے عوام معاشی بد حالی سے دوچار ہیں ۔ اس موقع پر رنڑہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر عثمان آفریدی نے کہاں کہ مزکورہ علاقے کے باسی ناگفتہ بہ زندگی گزار رہے ہیں
میرے تنظیم رنڑہ ویلفیئر فاؤنڈیشن ہر پلیٹ فارم پر اس علاقے کی ترقی کیلئے آواز اٹھائیں گے بلکہ خود بھی انسانیت کی فلاح وبہبود کیلئے ممکن مدد فراہم کریں گے ۔
رنڑا ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر عثمان آفریدی شبیر آفریدی عیان آفریدی ڈاکٹر ثواب آفریدی صابر آفریدی کابینہ اراکین و رضاکاروں نے یہاں موجود کمیونٹی سکول کے طلبہ میں موسم سرما کی گرم ملبوسات تقسیم کیا۔
رپورٹ انجنیر صدام افریدی ای این این نیوز خیبر باڑہ