قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی گاڑی کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں حادثہ پیش آیا
تاہم اس حادثے کے نتیجے میں شعیب ملک محفوظ رہے ۔ پی ایس ایل ڈرافٹنگ کے بعد لاہور قذافی سٹیڈیم میں حادثہ پیش آیا۔اس حادثے سے متعلق میڈ یا پر افواہیں سامنے آئیں
کہ شعیب ملک وہاب ریاض کے ساتھ ریس لگا رہے تھے تو اس دوران حادثہ پیش آیا۔اب شعیب ملک اس حوالے سے شعیب ملک کا بیان بھی سامنے آگیا ہے
مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان دیتے ہوئے شعیب ملک نے کہا ’میں بالکل ٹھیک ہوں ،یہ حادثہ اتفاق سے پیش آیا لیکن اللہ مجھ پر مہربان رہا ۔جن لوگوں نے مجھ سے رابطہ کر کے خیریت دریافت کی میں ان کی نیک خواہشات اور پیار کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
– “I am perfectly all right everybody. It was just a happenstance accident and Almighty has been extremely Benevolent. Thank you to each one of you who’ve reached out. I am deeply grateful for all the love and care…” ~ Shoaib Malik
— Shoaib Malik ?? (@realshoaibmalik) January 10, 2021