پریس ریلز پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

محمد عارف ۔ نمائندہ

پریس ریلز پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

آج مورخہ09جنوری2021 : پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ وندر(بلوچستان) سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔

جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔

گشت پارٹیوں کی انتھک کوششوں کے بعد وندر(بلوچستان) کے قریب ایریامیں سمندر کے کنارے جھاڑیوں میں چھپائی گئی206 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس،40کلو گرام افیون، 300گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئن اور65بوتل غیر ملکی شراب برآمد کر لی گئی۔

پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت تقریبا کروڑوں روپے کے لگ بھگ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔ ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز

Posted in Uncategorized

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اسسٹنٹ کمشنر تاندلیاوالہ نعمان علی ڈوگر نے مارکیٹ کا دورہ کیا

Sun Jan 10 , 2021
انٹرنی رپورٹر ۔ محمداسماعیل جی خبر شامل کرتے ہیں تاندلیانوالہ سے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تاندلیاوالہ نعمان علی ڈوگر کی زیر نگرانی انفورسمینٹ ٹیم ولیم گل مارکیٹ کا دورہ کرتے ہوئے اور ایس او پیز پر کی ہدایت کرتے ہوئے اور ان کا کہنا تھا […]

کیلنڈر

March 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031