فیاض فرید ۔ نمائندہ
جہانیاں بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ، جہانیاں لائرز فورم کے منتخب کردہ امیدواروں نے میدان مار لیا ، ملک شاہد عباس میتلا صدر ، چوہدری عفان فاروق چیمہ جنرل سیکرٹری منتخب ، 196 ممبران بار نے حق رائے دہی استعمال کیا
جہانیاں بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں جہانیاں لائرز فورم اور یونائیٹڈ لائرز فورم کے ممبران میں ون ٹو ون مقابلہ رہا ۔ صدارت کے لیے ملک شاہد عباس میتلا اور رانا عامر مجید شاہین ، جنرل سیکرٹری کے لیے چوہدری عفان فاروق چیمہ اور چوہدری حبیب الرحمان امیدوار تھے ۔
بار کونسل کے 196 ممبران نے حق رائے دہی استعمال کیا ۔ سالانہ انتخابات میں جہانیاں لائرز فورم کے نامزد کردہ ملک شاہد عباس میتلا 84 کے مقابلے میں 90 ووٹ لیکر صدر اور چوہدری عفان فاروق چیمہ 70 کے مقابلے میں 104 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔ جیت کی خوشی میں حامیوں کی جانب سے جشن منایا گیا ۔
