پنڈی گھیب : حسن اقبال ۔ خصوصی رپورٹر ENN news
آج بعد از نماز جمعہ پنڈی گھیب شہر میں سانحہ مچ کوئٹہ کے شہدا کے حق میں ایک عظیم وشان احتجاج ریکارڈ کرایا گیا
جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء وکلاء حضرات سیاسی وسماجی شخصیات انجمن تاجران کے نمائندگان سول سوسائٹی اور اہلیاں پنڈی گھیب کی کثیر تعداد اور صحافی برادری نے شرکت کی
اس موقع پر تمام مذہبی وسیاسی وسماجی مقررین اور عوام نے وزیرآعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کے وہ مظلومین کوئٹہ کے مطالبات فوری مانیں اور اگر مظلومین کوئٹہ کے مطالبات نہ مانیں گئے تو پھر پورے ملک کی طرح پنڈی گھیب شہر میں بھی دھرنہ دیا جائے گا