سعودی بادشاہ نے بھی کورونا ویکسین کا پہلا انجکشن لگوالیا

سعودی عرب کے بادشاہ، شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے  نیوم  میں کورونا ویکسین کا پہلا انجیکشن لگوایا ہے۔

 

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے پر شاہ سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے

 

اور  کہا کہ ’خادم حرمین شریفین اس بات کے لیے ہمارے شکریے کے مستحق ہیں کہ انہوں نے وبا کے آغاز سے لے کر اب تک وطن عزیز کی سرزمین پر موجود سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے مفاد کے لیے ہر ممکن مدد کی‘۔ وزیر صحت نے بتایا کہ ’خادم حرمین شریفین نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی پہلی خوراک لی ‘۔

 

’شاہ سلمان نے اپنے طور پر اس کی خواہش ظاہر کی تھی۔ ان کا یہ اقدام اس بات کا غماز ہے کہ سعودی عرب علاج سے قبل امراض سے بچاؤ کی پالیسی پر گامزن ہے‘۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا: محکمہ موسمیات

Sat Jan 9 , 2021
ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار ہے، گلگت بلتستان اور بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، آزاد کشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، […]

کیلنڈر

March 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031