ئے تعینات ہونے والے آئی جی اسلام آباد پولیس گردی کا نشانہ بننے والے اسامہ ستی کے گھر پہنچ گئے۔
آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان ، ڈی آئی جی آپریشنز کے ساتھ اسامہ ستی کے گھر پہنچے اور لواحقین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پولیس مقتول کے خاندان کے ساتھ ہے اور انہیں مکمل انصاف فراہم کرے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ اسامہ قتل کیس کی تفتیش میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جارہا ہے جبکہ وقوعہ میں ملوث پانچوں پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔