کراچی: سائٹ ایریا ہارون آباد میں کیمیکل کی فیکٹری میں آتشزدگی، 2 مزدور زخمی

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا ہارون آباد میں کیمیکل کی فیکٹری میں آگ لگ گئی، 12 فائر ٹینڈرز نے سات گھنٹوں بعد تیسرے درجے کی آگ پر قابو پا لیا۔

اطلاع ملی تو فائر بریگیڈ کی پہلے 3 گاڑیاں موقع پر پہنچیں مگر شدت اتنی تھی کہ آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے کر شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کیا گیا، 12 فائر ٹینڈرز نے آگ بجھانے کیلئے جہدوجہد کی، واقعے میں دو مزدور جھلس گئے جبکہ دو فیکٹری کی چھت پر پھنس گئے تھے۔

فائر ٹینڈر کی سیڑھی تیسری منزل کی چھت تک نہیں پہنچ پائی، تقریبا ڈیڑھ گھنٹے بعد خوش قسمت مزدوروں کو اسنارکل کی مدد سے ریسکیو کیا گیا۔ اطراف کی فیکٹریوں کو خالی جبکہ قریبی پٹرول پمپ کو بند کرایا گیا۔ گنجان آباد علاقے کے باعث فائر فائٹرز کو آگ بجھانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پاک بحریہ اور رینجرز نے بھی آگ بجھانے میں معاونت فراہم کی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سعودی بادشاہ نے بھی کورونا ویکسین کا پہلا انجکشن لگوالیا

Sat Jan 9 , 2021
سعودی عرب کے بادشاہ، شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے  نیوم  میں کورونا ویکسین کا پہلا انجیکشن لگوایا ہے۔   سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے پر شاہ سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے   اور  کہا […]

کیلنڈر

March 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031