انتقام کی منفی سیاست سے تکبر کی بو آتی ہے، اللہ کو تکبر پسند نہیں: پرویز الہٰی

 چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ انتقام کی منفی سیاست سے تکبر کی بو آتی ہے، اللہ تعالیٰ کو تکبر پسند نہیں۔

پرویز الہٰی سے ن لیگ کے سابق ایم این اے دیوان عاشق بخاری نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں پہلے بھی عوام کی محرومیاں دور کرنے کیلئے عوامی فلاحی منصوبے مکمل کیے، آئندہ بھی موقع ملا تو انشاء اللہ ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔

سابق ایم این اے دیوان عاشق بخاری کا کہنا تھا کہ شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کی جنوبی پنجاب کیلئے خدمات کا اعتراف کرتے ہیں، جنوبی پنجاب میں پرویزالٰہی کے کاموں کو بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، عوام آج بھی پرویزالٰہی کے دور کو یاد کرتی ہے۔

 

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کراچی: سائٹ ایریا ہارون آباد میں کیمیکل کی فیکٹری میں آتشزدگی، 2 مزدور زخمی

Sat Jan 9 , 2021
کراچی کے علاقے سائٹ ایریا ہارون آباد میں کیمیکل کی فیکٹری میں آگ لگ گئی، 12 فائر ٹینڈرز نے سات گھنٹوں بعد تیسرے درجے کی آگ پر قابو پا لیا۔ اطلاع ملی تو فائر بریگیڈ کی پہلے 3 گاڑیاں موقع پر پہنچیں مگر شدت اتنی تھی کہ آگ کو تیسرے […]

کیلنڈر

March 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031