ڈیرہ نواب صاحب کے نواحی چک 22ڈی این بی میں پرنس فلاح الدین عباسی مرحوم واٹر فلٹریشن پلانٹ چالو ہو گیا

چوہدری محمد ارشد جاوید کمبوہ ۔ ڈسٹرکٹ رپورٹر بہاولپور

ڈیرہ نواب صاحب کے نواحی چک 22ڈی این بی میں پرنس فلاح الدین عباسی مرحوم واٹر فلٹریشن پلانٹ چالو ہو گیا۔پرنس فلاح الدین عباسی مرحوم کی اہلیہ محترمہ نے اسکی رسم افتتاح ادا کی جنہوں نے اپنے مرحوم شوہر کے ایصال ثواب کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ خریداری کیلئے مطلوبہ رقم فراہم کی تھی۔

جبکہ لاہور کی زمان فائونڈیشن نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی چک 22ڈی این بی میں تنصیب کے انتظامات کئے تھے۔اس فلٹریشن پلانٹ کیلئے اراضی کا عطیہ مقامی زمیندار چوہدری امیر احمد نے دیا۔ افتتاحی تقریب میں پرنس فلاح الدین عباسی کی اہلیہ محترمہ کے حقیقی بھانجے اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے فنانس مخدوم زادہ زین حسین قریشی کے علاوہ زمان فائونڈیشن لاہور کے چیئرمین حامد زمان اور انکے دیگر عہدیداروں نے شرکت کی جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اہلیہ محترمہ بھی اپنی ہمشیرہ پرنس فلاح الدین عباسی کی اہلیہ محترمہ کے ہمراہ خصوصی طور پر شریک ہوئیں۔ افتتاحی تقریب میں چک 22ڈی این بی کے باشندگان کی بڑی تعداد موجود تھی

جنہوں نے لاہور اور ملتان سے آنے والے معزز مہمانوں کا پر جوش خیر مقدم کیا،انہیں ہار پہنائے اور واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے پر خاندان عباسیہ اورزمان فائونڈیشن سے اظہار تشکر کیا۔

 
چوہدری محمد ارشد جاوید کمبوہ ۔ ڈسٹرکٹ رپورٹر بہاولپور

چوہدری محمد ارشد جاوید کمبوہ ۔ ڈسٹرکٹ رپورٹر بہاولپور
;

Posted in Uncategorized

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

برطانیہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں شدت، مزید 60 ہزار916 افراد متاثر

Sat Jan 9 , 2021
برطانیہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں شدت آ گئی، وائرس سے متاثرہ مزید 60 ہزار916 مریض سامنے آ گئے۔ برطانیہ میں تیسرے لاک ڈاؤن پر عمل درآمد جاری ہے، ملک میں کورونا وبا میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، برطانوی حکام کے مطابق ملک میں 50 میں سے ایک […]

کیلنڈر

May 2023
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031