رپورٹ ( ایازاحمد شر ۔ ای ای این نیوز )
خانپور مھر : پوری ملک کی طرح خانپور مھر میں شیعہ علماء کونسل کی جانب سے مچھ سانحہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
بلوچستان کے علاقہ مچھ میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے گیارہ بیگناہ افراد کے قتل عام کے واقعے کے خلاف خانپور مھر میں شیعہ علماء کونسل کے طرف سے احتجاجی ریلی نکال کر مظاہرہ کیا گیا
شیعہ علماء کونسل کے اراکین نے ہاتھوں میں پلی کارڈ اٹھا کے پنج گلی چوک سے لیکر پریس کلب خانپور مھر تک ریلی نکالی
شیعہ علماء کونسل کے کارکنوں کا مطالبہ تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان صاحب کو شہیدوں کے لواحقین سے ملنا چاہیے تھا اور لواحقین کو یقین دہانی کرانی چاہیے تھی کہ میں ھر مسلئہ میں آپکی ساتھ ہوں اور مزید ان کا کہنا تھا کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیہ جائے