نعیم شہزاد ۔ نمائندہ
جتوٸی میں بھی ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی کے لئےوحدت المسلمین شعیہ علمإ کونسل کی پرامن ریلی ہزارہ افراد کے معصوم شہیدوں کو انصاف دو شرکا کے نعرے
جتوٸی میں بھی ہزارہ برادری کے شہدا سے اظہار یکجہتی کے لئے وحدت المسلمین شیعہ علمإ کونسل کے زیرانتظام پرامن ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں سول سوسائٹی سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوکر شہر کے مختلف بازاروں چوکوں سے پتافی روڈ پر پہنچی
جہاں ریلی کے قائدین نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے یہ مطالبہ کیا کہ مچھ میں ہزارہ برادری کے ساتھ کئے گئے ظلم کا مدواہ کرکے حکومت ظالموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے اور وزیراعظم عمران خان ہزرارہ برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے مچھ جائیں اور مظلوم شہدا کو انصاف فراہم کریں.