رپورٹر :عرفان مشوري
خیرپور ناتھن شاہ میں سندھ کی ثقافتی مچ کچہری کا انعقاد کیا گیا
گورنمینٹ پرائمری اسکول میں لعل شہباز قلندر کے نام سے منعقدہ مچ کچہری میں شہر بھر کی سیاسی سماجی شخصیات سمیت صحافی وکلا شاعر اور ادیب، صوفی فنکار اور تاجر برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی
مچ کچہری کے میزبان ذاکر حسین گاڈہی کا کہنا تھا کہ اس قسم کی تقریبات کا مقصد سندھ کی ثقافت کو روشناس کرنا ہے اس طرح تقریبات میں پیار، محبت اور امن کا درس دینا ہے، مچ کچہری میں صوفی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا
تو شرکاء جھومنے پر مجبور ہوگئے جبکہ مچ کچہری کے شرکاء کو سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحائف بہی پیش کئے گئے۔