انٹرنی رپورٹر . محمداسماعیل
تاندلیانوالہ ۔ واپڈا کے اہلکاروں کی نااہلی کی وجہ سے زیادہ بل آنے پر عوام کا احتجاج
تفصیلات کیمطابق۔ تاندلیانوالہ واپڈا اہلکاروں کی نااہلی کی وجہ سے زیادہ بلوں کے آنے پر عوام پل نہر بنگلہ پر دھرنا اور فیصل آباد اوکاڑہ ساہیوال روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کرکے زیادہ بلوں کے آنے پر احتجاج اور عوام کا کہنا ہے کہ پہلے اتنی مہنگائی ہو چکی ہماری روٹی پوری نئیں ہوتی ہمارے بچے بھوکے مررہے ہیں اور فیسکو نے زیادہ بل بھیج کر ہمیں خودکشیاں کرنے مجبور کردیا ہے تاندلیانوالہ کی عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ہماری وزیراعظم پاکستان اور فیسکو کے اعلیٰ افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جو واپڈا اہلکار اس میں ملوث ہیں انکے فوری قانونی کاروائی کی جائے اور ہمارے بلوں کو فوراً درست کیا جائے
