عذیر بلوچ 3 مقدمات میں بری

شیخ محمد حارث ۔ نمائندہ

 

کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جوڈیشل کمپلیکس کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو 3 مقدمات میں بری کر دیا۔کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جوڈیشل کمپلیکس کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے 3 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے عذیر بلوچ کو 3 مقدمات میں بری کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ عذیر بلوچ کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا

 

عزیر بلوچ کا ملٹری ٹرائل مکمل، سینٹرل جیل کراچی منتقل
عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ عدالت بغیر شواہد کے ملزم کو سزا نہیں دے سکتی، پراسیکیوشن ملزم کے خلاف گواہ پیش کرنے میں ناکام ہوئی ہے، ملزم کسی اور کیس میں نامزد نہ ہو تو اسے جیل سے رہا کیا جائے۔عدالت کی جانب سے عذیر بلوچ کو پولیس مقابلے، اقدامِ قتل اور ہنگامہ آرائی کے 3 مقدمات میں بری کیا گیا ہے، شریک ملزمان ان مقدمات میں پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔یکم اپریل 2012ء کو تھانہ کلا کوٹ میں پولیس مقابلے اور اقدامِ قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا، جس کےحوالے سے پولیس کا مؤقف ہے کہ عذیر بلوچ و دیگر 9 ملزمان کلا کوٹ کے علاقے میں موجود تھے، ملزمان نے جان سے مارنے کی نیت سے پولیس پر حملہ کیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی عبدالوحید زخمی ہوا تھا، جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان گلیوں میں فرار ہو گئے تھے۔پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس پر حملے اور اقدامِ قتل کے 2 مقدمات تھانہ چاکیواڑہ میں بھی درج ہیں، جبکہ عذیر بلوچ پر 50 سے زائد مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔

 

شیخ محمد حارث ۔ نمائندہ

 

 

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سماجی برائیوں کے خلاف ماموں لاڈو چوک سے مین پبلک پارک سجاول تک پرامن طریقے سے احتجاجی ریلی

Thu Jan 7 , 2021
محمد یوسف باگرانی ڈویزنل رپورٹر احتجاج احتجاج احتجاج آج کی تاریخ پر 6 /1/ /2021 آج دوپہر 2:00 بجے سماجی برائیوں کے خلاف ماموں لاڈو چوک سے مین پبلک پارک سجاول تک پرامن طریقے سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی ، انسان دوست اور باشعور عوام کو التجا کرتے ہیں […]

کیلنڈر

March 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031