مانسہرہ : (نعمان اعوان . کرائم رپورٹر )
دودھ میں ملاوٹ کے خلاف خصوصی مہم
مضر صحت دودھ کے خلاف کارروائیوں جاری اس سلسلے میں آج ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ، فوڈ ڈیپارٹمنٹ ، حلال فوڈ اتھارٹی اور لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ کاروائی کی تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 07/01/2021 اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ سردار جواد مروت ، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شوکت سلطان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی محمد فرہان ، فوڈ سیفٹی آفیسر مہر علی فوڈ سیفٹی آفیسر نورلدین ، لائیو سٹاک کے ڈاکٹر عتیق الرحمن اور ڈاکٹر عدنان ہمراہ سٹاف مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے
مانسہرہ شہر کے بڑے بڑے دودھ فروشوں کی شاپس کی چکینگ کی دوران چیکنگ دودھ کے سمپل موقع پر موجود موبائل لیب میں چیک کیے گئے جن شاپس کے دودھ میں ملاوٹ پائی گئی
ان کا دودھ موقع پر ضائع کیا گیا اور قانونی کارروائی مکمل کی گئی تقریباً 550 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ ضائع کیا گیا اور تمام دوکانداروں اور عوام کو ہدایات جاری کی گئی کہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ SOPs پر عمل کریں
ملاوٹ کے خلاف خصوصی مہم صوبائی حکومت، ایڈوائزر فوڈ خلیق الرحمان، سکریٹری فوڈ خوشحال خان ، ڈائریکٹر فوڈ محمد زبیر کی خصوصی ہدایت پر جاری کی گئی جس کی نگرانی ڈپٹی کمشنر مانسہرہ ڈاکٹر قاسم علی خان اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مانسہرہ شاد محمد کر رہے ہیں یہ سلسلہ مستقبل میں جاری رہے گا
یہ خبر (نعمان اعوان سٹی کرائم رپورٹر) نے ارسال کی ہے