چوہدری محمد ارشد جاوید کمبوہ – ڈسٹرکٹ رپورٹر بہاولپور
احمدپورشرقیہ موجودہ حکومت مارچ کےآخرمیں تک ختم ہوجائےگی۔ فنگشنل لیگ کے رہنما محمد علی درانی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کردار اداکرنے کے لئے سرگرم ہوگئے
ان خیالا ت کااظہار مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے ظہیر اقبال چنڑ نے سابق کونسلر محمد یوسف غنی قریشی، اور یوتھ ونگ کے رہنما راجہ کاشف اقبال کمبوہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ غریب عوام شدید مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔
نیا پاکستان کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک ضرور کامیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے تمام فیصلوں کی تائید کرتے او پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر اعتماد کا اظہا رکرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج بہا ول پو رمیں ہونے والی ریلی کو بھر پو رکامیاب کرائیں گے
