بہاولپور : چوہدری محمد ارشد جاوید کمبوہ . ڈسٹرکٹ رپورٹر
احمدپورشرقیہ نادار آفس احمدپورشرقیہ میں بے پنا ہ رش خواتین و بزرگ کو شدید پریشانی کاسامنا بے فارم ، شناختی کارڈ کے حصول کے لئے لمبی لمبی قطاریں لگنے کے باوجود سارا دن ضائع ہوجاتا تب بھی ٹوکن حاصل نہیں کرسکتے ۔ اور متعدد لوگ مایوس ہوکر گھروں کو لوٹ جاتے ہیں
سائل کئی کئی دن نادرا آفس کے چکر لگا کر گھن چکر بن جاتے ہیں۔محمدیوسف غنی قریشی، بابا یعقوب قریشی، عبدالوہاب ، ملک محمد عابد حسین، اور ملک محمد اشرف نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے۔
کہ تحصیل احمدپورشرقیہ میں مزید دو نادار آفس قائم کئے جائیں ۔ انہوں کہا کہ کرونا ایس او پیز کو بھی مد نظر رکھاجائے۔ حکومتی ہدایات کے باوجود کرونا ایس او پیز پر عملد رآمد نہ ہورہاہے ۔ اور نادار دفتر میں آنے والوں کو ماسک لگانے اور اپنے درمیان فاصلہ رکھنے کا پابند کیا جائے۔
