ٹرمپ کے حامی آپے سے باہر، امریکی پارلیمنٹ پر دھاوا، ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ

ٹرمپ کے حامی آپے سے باہر، امریکی پارلیمنٹ پر دھاوا، ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ
Published On 07 January,2021 07:58 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) واشنگٹن میں ٹرمپ کے حامی آپے سے باہر ہوگئے، مشتعل افراد کیپٹل ہل کی عمارت میں جا گھسے، مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں بھی ہوئیں جس ے دوران فائرنگ سے خاتون سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے.

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صورتحال اس وقت انتہائی کشیدہ ہوگئی جب ٹرمپ کے حامیوں نے کیپٹل ہل کی عمارت کا گھیراؤ کرلیا۔ انتطامیہ نے نائب صدر مائیک پنس کو محفوظ مقام پر منتقل کیا، پولیس نے امریکی کانگریس کے دفاتر خالی کرالئے۔ جوبائیڈن کی صدارت کی تصدیق کا عمل بھی روک دیا گیا۔

مشتعل افراد اور پولیس میں جھڑپیں بھی ہوئیں، مظاہرے کے دوران فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

ادھر واشنگٹن میں صورتحال کشیدہ ہونے کے بعد امریکی دارالحکومت میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔ کرفیو صبح 6 بجے تک نافذ رہے گا۔ پولیس نے کپیٹل ہل کی عمارت پر کنٹرول حاصل کرلیا۔ کرفیو کے دوران کسی بھی شخص کو گھر سے باہر نکلے کی اجازت نہیں۔ مظاہرین پر امن طور پر گھروں کو لوٹنے لگے۔ مظاہرین کو شام 6 بجے سے پہلے شہر سے نکل جانے کا حکم دیا گیا تھا۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق امریکی اسٹیبلشمنٹ نے صدر ٹرمپ سے رابطے منقطع کر دئیے۔ مائیک پنس کو 14 روز کیلئے صدر کی ذمہ داریاں سونپنے کیلئے مشاورت جاری ہے۔ وزرائے دفاع و خارجہ اور ری پیبلکن قیادت مشاورت میں شامل ہیں۔ سپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ صدارتی تصدیق کا عمل آج ہی مکمل کریں گے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اہم خبر کندھ کوٹ

Thu Jan 7 , 2021
ای این این نیوز:رپورٹر حاکم کندھ کوٹ رسلدار روڈ کے قریب گاؤں نواب خان سنجرانی میں زمینے مسائل لاوئکیں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غلام نبی سبزوئی کہنا ہے کہ 2002 گبھار گولی سے لیاتھا ایک نیا کبزہ گروپ نے کبزہ کیا ہوا ہے لاوئکیں کا کہنا […]

کیلنڈر

May 2023
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031