برآمدات میں اضافہ پر وزیراعظم عمران خان کی برآمدکنندگان اور وزارت تجارت کو مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے علاقائی برآمدات کےرجحان سےمتعلق اعدادوشمار پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے برآمدکنندگان اور وزارتِ تجارت کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ مجھے علاقائی برآمدی رجحانات (ایکسپورٹ ٹرینڈز) موصول ہوئے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ نومبر اور دسمبر 2020ء میں بھارت اور بنگلا دیش کی برآمدی نمو ہمارے مقابلے میں منفی رہیں۔ اس کامیابی پر میں ایک مرتبہ پھر برآمدکنندگان اور وزارتِ تجارت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں ٹویٹ میں نومبر اور دسمبر 2020ء میں پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش کی برآمدات کے تقابلی اعدادوشمار بھی شیئر کئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نومبر 2020ء میں پاکستانی برآمدات میں 8.32 فیصد اور دسمبر میں 18.30 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ بھارتی برآمدات کے حجم میں نومبر میں 9.07 فیصد اور دسمبر میں 0.80 فیصد جبکہ بنگلا دیش کی برآمدات میں نومبر 2020ء میں 0.76 فیصد اور دسمبر 2020 میں 6.11 فیصد کی کمی ہوئی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

تھانہ صدر پولیس حراست میں موجود ملزم کی اپیل

Thu Jan 7 , 2021
ملک آصف ۔ بیورو چیف اندھیر نگری چوپٹ راج       تھانہ صدر کے نکے تھانیدار اختر کی عجب منطق مقدمہ نمبر1096بجرم 212مورخہ 30/12/2020کے تحت سلمان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا حوالات میں بند ملزم کے ورثاء نے عدالت سے رجوع کیا تو نکے تھانیدار نے پولیس […]

کیلنڈر

March 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031