وزیراعظم کو ہزارہ برادری کی دادرسی کیلئے کوئٹہ آنا پڑے گا: مریم نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز شریف نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہزارہ برادری کے سر پر ہاتھ رکھیں، یہ لوگ بھی ریاست کے شہری ان کو تحفظ دیا جائے۔ لوگوں کے غم میں شریک ہونا وزیراعظم کی ذمہ داری ہے۔

مریم نواز شریف کا ہزارہ برادری کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کے پیارے چلے گئے، میں آپ سے دلی تعزیت کرتی ہوں۔ میرے پاس آپ کی دلجوئی کیلئے کوئی الفاظ نہیں، جس پر گزرتی ہے، صرف وہی جانتا ہے۔ میرے والد نے آپ لوگوں کیلئے خصوصی سلام بھیجا ہے۔ صرف ہم نہیں پوری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سانحہ مچھ میں غریب کان کنوں کے گلے کاٹے گئے، تصاویر نہیں دیکھی جا سکتیں۔ ہزارہ برادری کے لوگوں کو محدود کیا جا چکا ہے۔ انھیں آزادانہ نقل وحرکت کی آزادی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا افسوس ہے کہ آپ کسی بے حس شخص کو پکار رہے ہیں اور اس کے پاس وقت نہیں ہے۔ خدارا ریاست کے شہریوں کو تحفظ دیا جائے۔ شہریوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے وزیراعظم پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کی کرسی پر بیٹھے شخص پر افسوس ہے جو تنقید کے ڈر سے یہاں نہیں آ رہا لیکن ان کا فرض ہے کہ وہ لوگوں کے غموں میں شریک ہو۔

مریم نواز نے کہا کہ مجھے کہا گیا ہے کہ جب تک وزیراعظم نہیں آئیں گے، ہم شہدا تدفین نہیں کریں گے۔ کیا وزیراعظم کی انا اشوں سے بڑی ہو گئی ہے؟ وزیراعظم کو یہاں آنا پڑے گا، احتجاج کرنے والے کوئی بڑی چیز نہیں مانگ رہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

برآمدات میں اضافہ پر وزیراعظم عمران خان کی برآمدکنندگان اور وزارت تجارت کو مبارکباد

Thu Jan 7 , 2021
وزیراعظم عمران خان نے علاقائی برآمدات کےرجحان سےمتعلق اعدادوشمار پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے برآمدکنندگان اور وزارتِ تجارت کو مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ مجھے علاقائی برآمدی رجحانات (ایکسپورٹ ٹرینڈز) موصول ہوئے ہیں […]

کیلنڈر

March 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031