فیاض فرید ۔ نمائندہ
ہمارے نمائندہ فیاض بھٹی کے مطابق جہانیاں میونسپل کمیٹی کی نا اہلی کے باعث جلال آباد جہانیاں گلی نمبر ایک یں سیوریج کا نظام نہ ہونے کے برابر گٹر بند ہونے کے باعث گلی بڑے نالے کا منظر پیش کرنے لگی
اہلیان علاقہ کو شدید پریشانی کا سامنا ہے گلی سے گزرنا مشکل ہوگیا ہے گلی میں پانی جمع ہونے سے ملیریا اور ڈینگی بخار جیسی موزی بیماریاں جنم لے رہی ہیں گلی صرف بدبودار ماحول تک محصور ہوکر رہ گئی ہے
بدبو کی وجہ سے لوگوں کا گھروں میں رہنا مشکل ہوگیا ہے جبکہ اہلیان علاقہ میونسپل کمیٹی جہانیاں کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں
لیکن میونسپل کمیٹی جہانیاں کے اہلکار غفلت کا دارو پئے سو رہے ہیں تا حال کوئی کاروئی نہیں کی گئی اہلیان علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا
