جہانیاں : فیاض فرید ۔ نمائندہ
ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ مقامی صحافیوں کو چاہیے کہ وہ عوامی مسائل کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کرکے لوگوں کی آواز کو اعلیٰ حکام تک پہنچائیں
تاکہ لوگوں کی مشکلات حل ہو سکیں ان خیالات کا اظہار نے تحصیل پریس کلب جہانیاں کے نو منتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب حلف برداری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ انہوں نے سابق صدر راؤ خلیق احمد مرحوم کی صحافتی خدمات کو بھی سراہا اور ان کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی
نو منتخب سرپرست اعلیٰ راؤ انیس احمد. راؤ حماس احمد کو صدر اور رانا محمد شفیق کو جنرل سیکرٹری بننے و دیگر عہدیداروں کو مبارک باد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے اس موقع پر عبدالسلام گجر. قاسم علی. راؤ معین. آفتاب اقبال. الیاس سندھو زرتاش رضا اور یوسف چٹھہ بھی موجود تھے
