الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خالی ہونے والے 8 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے ووٹرز لسٹیں اپ ڈیٹ کر دی ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 8 حلقوں میں 16 لاکھ 27 ہزار ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے، 9لاکھ 4 ہزار 885 مرد 7 لاکھ 22 ہزار 542 خواتین ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگی۔
الیکشن کمیشن کی جاری کردہ لسٹوں کے مطابق تمام حلقوں کے ووٹرز 8300 پر ایس ایم ایس کرکے تصدیق کرسکتے ہیں، پی ایس 52 عمر کوٹ میں پولنگ 18 جنوری کو ہو گی، پی ایس 43 سانگھڑ، پی ایس 88 ملیر پی بی 20 پشین میں پولنگ 16 فروری کو شیڈول ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 45 کرم، این اے 75 سیالکوٹ ، پی پی 51 گوجرانوالہ، پی کے 63 نوشہرہ میں پولنگ 19 فروری کو شیڈول ہے۔