وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نےبلوچستان میں ہزارہ برادری کونقصان پہنچایا۔ ہزارہ برادری کےتمام تحفظات دورکریں گے۔
ترک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قائداعظمؒ نےپاکستان کیلئے مدینہ کی ریاست کو بنیاد بنایا تھا۔ قائدؒ ریسرچ اور تعلیم کوعام کرنا چاہتے تھے۔ ریاست مدینہ میں اقلیتوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق حاصل تھے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کاتحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ دہشتگردوں نےبلوچستان میں ہزارہ برادری کونقصان پہنچایا۔ ہزارہ برادری کےتمام تحفظات دورکریں گے۔ پاکستان میں اقلیتوں کویکساں حقوق حاصل ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ مغرب میں اسلاموفوبیا سے بخوبی واقف ہوں۔ مغرب آزادی اظہاررائےاوردل آزاری کےدرمیان فرق نہیں کرپایا۔ مغرب اورمسلمانوں کےدرمیان غلط فہمیاں دورکرنےکی کوشش نہیں ہوئی۔ اسلاموفوبیابھی ان غلط فہمیوں کےنتیجےمیں شروع ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ مغرب سمجھنےسےقاصرہےکہ ہم اپنےنبی ﷺ سےکتنی محبت کرتےہیں۔ ناموس رسالت ﷺ کیلئےاسلامی ریاستوں کےسربراہان کویک زبان ہوناپڑےگا۔