ڈیجیٹل جر نلسٹ – جام بخت علی
بائسیکل،رہڑیوں اورچھوٹی سواریوں کےلیے ریلوے لین لیاقت پورکے نیچے انڈرپاس تعمیرکیاجائے
تاکہ شہریوں کوانتظارکی کوفت سے نجات مل سکے۔
شہراورگردونواح کی آبادی بڑھنے کی وجہ سے لوگوں کی کثیرتعدادشہرکے وسط میں واقع ریلوے لین کوعبورکرکے شہرکے دیگرعلاقو میں میں جاتی ہے
لیکن ریل گاڑیوں کی آمدکے وقت ریلوے پھاٹک بندکردیاجاتاہے جس کی وجہ سے بائسیکل،رہڑیاں،رکشے سمیت چھوٹی سواریاں اوورہیڈبرج سے نہیں گزرسکتی ہیں
جس کی وجہ سے انہیں کافی دیرپھاٹک کھلنے کاانتظارکرناپڑتاہے۔سماجی شخصیات سیدنوراحمدشاہ بخاری،حاجی عبدالمالک بھٹی،میاں کاشف حسین کھرل،قاضی محمدآصف،محمدصادق میتلا،ملک محمدسلیمان اورغلام رسول بھٹی نے حکام بالاسے مطالبہ کیاہے کہ ریلوے لین لیاقت پورکے نیچے انڈرپاس تعمیرکیاجائے تاکہ شہریوں کوانتظارکی کوفت سے نجات مل سکے۔
ای این این نیوز ڈیجیٹل جر نلسٹ جام بخت علی تحصیل لیا قت پور