سٹی کرائم رپورٹر ۔ رانا شفیق enn.news
پسرور : تھانہ سبزپیرپولیس کی کاروائی،سفاک ملزم گرفتار
پسرور/باجڑہ گڑھی سےاغواہ ہونےوالےبچےپرتشدد اور زیادتی کےملزم کو گرفتارکرلیاہے
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں باجڑہ گڑھی کے رہائشی نوعمرعلی نامی بچےکو شدیدتشدد کرکےنیم مردہ حالت میں کھیتوں میں پھیک دیاگیاتھا بچےکےورثاءنےتھانہ سبزپیرمیں نہ معلوم ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کروایاجبکہ اس کےبعد ڈی پی اورسیالکوٹ کےخصوصی ٹاسک پر ڈی ایس پی پسرور کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سبزپیرشاہداقبال ڈھلوں اور انکی ٹیم اس معاملےپرسنجیدگی سےمصروف تفتیش تھی جسکے بعدپولیس کو اس معاملےپرکامیابی ملی اورمختلف شواہد جمع کرنےکےبعداس وارادات کےملزم کو گرفتارکرلیا ملزم حیدر علی بہلولہ کارہائشی نکلا جس نے بچےکےساتھ بدفعلی کی اور اسے شدید تشدد کےبعد نیم مردہ حالت میں کھیتوں میں پھینک دیاتھا دوسری جانب زرائع سےمعلوم ہوا ہےکہ بچےکی حالت اب خطرےسےباہرہےاور وہ رُوبصحت ہے.
