ظفروال : رانا شفیق enn.news
دس سال سے اس علاقے کی تعمیر و ترقی رکی ہوئی تھی پھر ہم سب لوگوں نے محنت کی
اور الیکشن کمپین میں اکثر میں تقریر کیا کرتا تھا کہ سابقہ نمائندے اسمبلی میں بات نہیں کر سکتے
آپ پیر صاحب کو ووٹ دیں انشاء اللہ منسٹر بنیں گے ترقی بھی ہوگی ۔۔تو پیر صاحب بہت محنت کر رہے ہیں کہ جلد از جلد کام ہو سکیں ۔ججیال موڑ سے بڑا پنڈ تک کارپٹ روڈ بنایا ہے
ہربنس پور سے چانڈہ ککیال تک پھر مراڑہ سے درمان تک اور گھمرولہ سے لیسر تک بھی منظور کروا لیا ہے پھر کوٹلی سے سنگیال تک بھی چھوٹا روڈ بنوایا ہے دو دن پہلے میری منسٹر صاحب سے بات ہوئی ایک اور میگا پروجیکٹ پیر صاحب لے کر آ رہے ہیں اور دس کروڑ گلی نالی کا فنڈ بھی لگوایا جس کے لئیے میں پیر صاحب کو بہت زور لگایا کہ گلی نالی فی الحال نہ بنوائیں آپ ظفروال کی حدود اور دھمتھل کا گند نکال دیں
کوئی سکھ کا سانس لیں مگر پیر صاحب کے کچھ مشیر ایسے ہیں جو دن رات ٹی سی کرتے ہیں اور ۔۔۔ چک کر رکھتے ہیں انہوں نے پیر صاحب کو غلط مشورے دے کر گمراہ کیا ہے وہ مفاد پرست لوگ اپنا مطلب نکالیں گے اور بعد میں اپنا کاروبار کریں گے مگر عوام پہلے بھی ذلیل ہو رہی تھی
اب بھی ہورہی ہے ظفروال سے شکر گڑھ روڈ کا لولی پاپ دے کر ظفروال کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہوا ہے ۔وزیر صاحب اگر تین دن حلقے میں بیٹھ کر ڈی سی اور اے سی ۔سی ای او ظفروال جن کے پاس بہت فنڈ پڑا ہے لگوا کر دھمتھل اور ظفروال شہر شہر کے اندر آسانی سے کام ہو سکتا ہے
مگر ظفروال میں وہ صرف ہاتھ لگانے آتے ہیں میٹنگ کا بہانہ کرکے بس نکلنے کی کوشش کرتے ہیں حلقہ نا اہل اور غیر سنجیدہ اور کچھ ٹی سی بازوں کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔۔۔میں یہ بات منہ پر بھی کرتا ہوں سوشل میڈیا پر کرنے کے مجھے اس لئیے ضرورت پڑی کہ لوگ مجھ سے اکثر کہتے ہیں کہ آپ لوگ بات نہیں کرتے ۔۔۔۔باقی سعید الحسن شاہ صاحب دیانتدار آدمی ہیں بس مشیروں نے سب اچھے کی رپورٹ دے دے کر انکو بدنام کر رہے ہیں ۔۔۔۔
آخر میں ظفروال اور دھمتھل کے رہنے والوں کو میری طرف سے چالیس توپوں کی سلامی۔۔۔۔۔۔۔
اللہ تعالیٰ آپکا اور میرا حامی و ناصر ہو ۔مجھے کوئی حق بات کہنے سے نہیں روک سکتا۔انشاءاللہ جو غلط ہو گا اس کے خلاف آواز اٹھائی گے
رانا شفیق enn.news ظفروال
