صوبہ پنجاب: سکولوں اور مدارس کیلئے پرائمری سطح پر یکساں نصاب نافذ

وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی منظوری سے پنجاب میں اگلے تعلیمی سال سے پرائمری کلاسز کیلئے یکساں نصاب نافذ کر دیا گیا ہے۔

پی سی ٹی بی کے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق نصاب تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں اور دینی مدارس میں نافذ العمل ہوگا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز تمام سکولوں میں سنگل نیشنل کریکولم کے نفاذ کی پابند ہوں گی۔ یکساں قومی نصاب اور درسی ماڈل کتب وفاقی حکومت نے تیار کیں جبکہ تیاری کے مراحل کے دوران تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تما م سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کراچی : بحریہ ٹاؤن میں گھریلو تنازع پر گولیاں چل گئیں

Tue Jan 5 , 2021
قمر عباس . ای این نیوز رپورٹر کراچی میں موٹروے ایم 9 پر واقع بحریہ ٹاؤن میں گھریلو تنازع پر گولیاں چل گئیں، 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چوتھی منزل کے ایک فلیٹ میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق بحریہ ٹاؤن بلاک 8 میں […]

کیلنڈر

March 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031