رپورٹ :امان اللہ کلیم (Enn)
گوہر والا(منکیرہ)
کاروباری برادری سے انچارچ چوکی گوہروالا، ASI ملک خالد حسین کی میٹنگ۔گوہر والا
پولیس پبلک کوآرڈینشن کو مؤثر بنا کر پولیس اور عوام کے درمیان اہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ قانونی معاملات میں مفاد عامہ کو مد نظر رکھا جائے گا ۔اور قانون کے مطابق درج ذیل ہدایات پر ضروری عملدرآمد کرانے کا فیصلہ۔۔
1-شہر و گردونواح میں ہرقسم کا کاروبار رات ساڑھے نو بجے 9:30pm کے بعد ممنوع ھوگا
2-ہوٹلز اوردوسرے کاروباری مراکز پر رات کے وقت کسی بھی شخص کو ٹھہرانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
3-باہر سے آنے والے لوگ جو یہاں رہائش پزیر ھوں اور مالک مکان کا ڈیٹا چوکی پر درج کروانے کی ہدایات-
4-پڑول پمپس سکیورٹی گارڈز اور دوسرے کاروباری مراکز پر رات وقت چوکیدار کو تعینات کیا جائے۔
5-چھوٹی دکانوں کے باہر لائٹس جبکہ بڑے کاروباری مراکز پر سکیورٹی کیمرے لگانے کی ہدایات۔
6-شہر و گردونواح میں ہر قسم کی چھوٹی ،بڑی چوریوں کے پیچھے متحرک گینگ کو بے نقاب کر کے قانون کے مطابق کاروائی کرنے کا فیصلہ-
7- فروٹ سبزیوں کی ٹرانسپورٹیشن کے لیے شہر سے گزرنے والی گاڑیوں سے ہونے والی چوریوں کے پیشِ نظر پولیس پٹرولنگ بڑھانے کا فیصلہ۔
ڈرائیور حضرات کو براہ راست انچارج چوکی سے رابطہ رکھنے کی ہدایات۔۔زرائع
