فہد محمود . ای این این رپورٹر
پریس ریلیز
ریسکیو1122سیالکوٹ
بتاریخ 01جنوری2021
سیالکوٹ: ریسکیو1122کی اسٹیٹ بینک آف پاکستان سیالکوٹ برانچ میں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فرضی مشق کا انعقاد کیا گیا۔
ریسکیوکوآرڈینینٹر سیالکوٹ کہ مطابق ریسکیو1122نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سیالکوٹ برانچ میں کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال سے بروقت نمٹنے کے لیے فرضی مشق کا انعقاد کیا۔
مشق میں اسٹیٹ بینک کی بلڈنگ میں کسی ہنگامی صورت حال آگ لگنے کی صورت میں بلڈنگ کو خالی کرنا اور، آگ پر بروقت قابو پانا، مریضوں کی منتقلی کر نا شامل تھا۔
اس موقع پر اسٹیٹ بینک کے سٹاف کو آگ بجھانے کی عملی مشق بھی کروائی گئی تا کہ ریسکیو 1122کے پہنچنے سے پہلے آگ کو بڑھنے سے روکا جا سکے۔ اس مشق میں ریسکیو کی فائر وہیکل اور ایمبولینس نے حصہ لیا جبکہ ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد احسان اور اسٹیشن انچارج عدنان خالد خان بھی موجود تھے۔
