حسن ابدال : ظھیر عباس شاہ ۔ ڈویژنل رپورٹر
حسن ابدال میں نجی ہسپتال انتظامیہ کی طرف س غریب، نادار اور مستحق افراد کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا.
تفصیلات کے مطابق معاشرے کے اندر بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری نے جہاں عوام کا جینا محال کیا ہے تو دوسری طرف معاشرے کے لوگوں کے لیے درد دل رکھنے والوں نے دکھی انسانیت کی خدمت اور ان کے دکھوں کو کم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے اسی طرح حسن ابدال کے نواحی علاقے لب میل میں نجی ہسپتال انتظامیہ نے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا
جس میں ڈاکٹرز، لیڈی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے مستحق افراد کا فری چیک اپ کر کے فری میڈیسن دیں فری کیمپ میں علاقے بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جن میں عورتیں بچے اور بزرگ شامل تھے اس موقع پر ہسپتال مالک کا کہنا تھا. ہم اس فری میڈیکل کیمپ کے بعد بھی ممبرشپ بنا رہے ہیں ۔جس میں مستحق افراد کو 40٪ Discount دیا جائے گا ۔
بیس سالوں سے یہ فلاحی کام سر انجام دے رہے ہیں تو ان شاء اللہ آگےزندگی میں بھی دیتے رہیں گے
