رپورٹ ۔ مزمل خان
میلسی کالونی چوک میں قائم منی پٹرول پمپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔
میلسی منی پٹرول پمپ ایجنسی میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی ۔آگ نے مزید دو دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ۔
اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے مصروف علاقوں کو ابھی تک سیل نہیں کیا گیا ۔
تحصیل میلسی اور گردونواح میں منی پٹرول پمپ کی بھرمار ہے ۔مصروف ترین میلسی کے تمام بازار میں منی پٹرول پمپ لگے ہوئے ہیں ۔میلسی میں آگ لگنے کی وجہ سے ساتھ والے جنرل سٹور کی دکانوں کا سامان بھی جل کر راکھ ہو گیا ۔جبکہ سامنے لگی فروٹ کی ریڑھی بھی جل لگی ۔
محکمہ سول ڈیفنس کی مبینہ غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے متعدد بار حادثات پیش آ رہے ہیں ۔حکام سول ڈیفنس میں دیگر انتظامیہ سے مبینہ لاپرواہی کا نوٹس لے ۔
اس کے علاوہ میلسی ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا کر کولنگ کا عمل شروع کر دیا ۔
میلسی جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی ۔