گلفام خان بیرو چیف Enn news
پولیس لائنز وہاڑی میں کنسٹیبلان/لیڈی کنسٹیبلان کی بھرتی کے سلسلہ میں انٹرویو کے مرحلہ کا آغاز
کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد. بائیو میٹرک ویریفکیشن, سکیورٹی کے سخت انتظامات
وہاڑی تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز وہاڑی میں کنسٹیبلان/لیڈی کنسٹیبلان کی بھرتی کے سلسلہ میں انٹرویو کے مرحلہ کا آغاز ہو گیا ہے. اس دوران وہاڑی پولیس کی جانب سےکرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا گیا ہے جبکہ انٹرویو میں حصہ لینے والے امیدواران کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں.
شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام امیدواران کی بائیو میٹرک ویریفیکیشن بھی کی گئی ہے. انٹرویو سے قبل چئیر مین ریکروٹمنٹ بورڈ وہاڑی سی پی او ملتان محبوب رشید میاں نے امیدواران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھرتی کے تمام مراحل 100فیصد میرٹ پر مکمل کئے جا رہے ہیں اور صرف وہی امیدوار اہل ہوں گے جو میرٹ پر آئیں گے.
بھرتی کسی قسم کی سفارش یا رشوت قابل قبول نہ ہو گی اور اگر آپ کو کسی نے بھرتی کروانے کا وعدہ کروا رکھا ہے تو وہ بالکل جھوٹ بول رہا ہے
اور ایسے عناصر کی رپورٹ فوری طور پر پولیس کو کریں۔ اس دوران سیکرٹری ریکروٹمنٹ بورڈ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان اور ممبر ریکروٹمنٹ بورڈ ایس پی صدر فیصل آباد رانا محمد اشرف بھی موجود تھے.
