- کوئٹہ : نمائندہ خصوصی . احد حسین
پاکستان پیپلز پارٹی نصیر آباد ڈویژن کے صدر میر بلال صادق عمرانی کی زیر صدارت نصیر آباد ڈویژن کا آج اجلاس جس میں 27 دسمبر کو شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو صاحبہ کی 13 ویں برسی کی تیاریاں کے حوالے سے مشاورت کی گئی
اجلاس میں پیپلز پارٹی ضلع صحبت پور کے صدر سلمان خان کھوسہ پیپلزپارٹی ضلع نصیر آباد کے صدر میر داؤد خان عمرانی پیپلزپارٹی جعفر آباد کے صدر میر نیاز عمرانی اور ضلع صحبت پور ضلع نصیر آباد ضلع جعفرآباد کے ضلعی عہدیداران نے شرکت کی اجلاس میں مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کئے گئے
کہ ضلع صحبت پور اور ضلع جعفرآباد کے قافلے جمالی بائی پاس ڈیرہ اللہ یار میں جمع ہوں گے جو کہ وہ اپنے صوبائی قیادت اور ڈویژنل قیادت کا شاندار استقبال کریں گے پھر وہاں سے ایک بڑا قافلہ گڑھی خدا بخش کے لیے روانہ ہوگا
