شہر قائد سمیت پورے صوبے میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا

شہر قائد سمیت پورے صوبے میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا
موسمِ سرما کا آغاز ہوتے ہی کراچی کے مختلف رہائشی علاقوں میں گیس کی دس سے بارہ گھنٹے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری
ہفتہ 2 جنوری 2021 23:48

کراچی(کاشف علی ڈپٹی بیورو چیف ) ای این این نیوز ۔ 02 جنوری2021ء) شہر قائد سمیت پورے صوبے میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا، سوئی سدرن گیس نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی تصدیق کردی۔ذرائع کے مطابق موسمِ سرما کا آغاز ہوتے ہی کراچی کے مختلف رہائشی علاقوں میں گیس کی دس سے بارہ گھنٹے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل ہونے کے باوجود بھی رہائشی علاقوں میں بدترین گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بحران پیدا ہوگیا جس کی وجہ سے شہریوں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
نارتھ کراچی،سر سید ٹاون،شادمان ٹائون،ملیر،نارتھ ناظم اباد لیاری،لیاقت آباد اورنگی،سائٹ ،لانڈھی اور فیڈرل بی ایریا میں گزشتہ کئی روز سے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے روزانہ آٹھ سے دس گھنٹے گیس کی فراہمی بند کی جارہی ہے۔

ایس ایس جی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نان ایکسپورٹ صنعتی یونٹس کو گیس کی فراہمی مکمل بند ہونے کے باوجود کمپنی کو ایک سو پچاس ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہے۔

ایس ایس جی سی ترجمان کے مطابق گھریلو صارفین کی طلب کو پورا کرنے کے لیے نان ایکسپورٹ صنعتی یونٹس کو گیس کی سپلائی بند کی گئی ہے، اس ضمن وفاقی حکومت کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ترجمان ایس ایس جی سی نان ایکسپورٹ صنعتی یونٹس کے کیپٹو پار کو اکتیس جنوری تک گیس فراہمی بند رہے گی، تمام صنعتی ایسوسی ایشن کو گیس بندش سے متعلق نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔ایس ایس جی سی کے مطابق ایکسپورٹ یونٹس کو گیس کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا اور طلب پوری کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

محمد کاشف
Posted in Uncategorized

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کراچی : قبضہ مافیا کے خلاف اہم کاروائی

Sun Jan 3 , 2021
سیف الرحمن ۔ نمائندہ ای این این کراچی : قبضہ مافیا کے خلاف اہم کاروائی مشہور برانڈ کی فیکٹری کا قبضہ جمعہ گوٹھ میں 42e ایكڑ زمین بازیاب

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930