دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی نئے سال کو والہانہ انداز میں خوش آمدید کہا گیا،تمام صوبائی دارالخلافوں میں اس موقع پر آتش بازی کے انتظامات کیے گئے،مساجد میں نئے سال کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
کورونا کے باعث حکومتی سطح پر نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لئے کوئی تقریب منعقد نہیں کی گئی،تاہم انفرادی سطح مختلف شہروں میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا،نئے سال میں ملکی ترقی کے لئے دعائیہ تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا،نئے سال میں ملکی ترقی،خوشحالی اور کورونا کی وبا سے نجات کے لئے نماز جمعہ کے موقع پر خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔
اس موقع پر کورونا ایس او پیز کی خلاف بھی سامنے آئی،منچلوں کی بڑی تعداد بھی رات بارہ بجتے ہی سڑکوں پر نکل آئی،نوجوان نئے سال کے جشن میں ڈھول کی تھاپ اور گانے کی دھنوں پر رقص کرتے رہے،ملک کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے واقعات بھی سامنے آئےہیں،جبکہ ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کے خلاف پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
دنیا میں سب سے پہلے نئے سال کا آغاز چھوٹے ملک سموآ اور نیوزی لینڈمیں ہوا جبکہ سب سے بعد کینیڈااور امریکہ میں ہوگا، امریکا پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق کل(جمعہ کو) صبح 10 بجے نئے سال میں داخل ہوگا۔پاکستان نے رات 12 بجے نئی امیدوں اور نئے خوابوں کے ساتھ 2021 میں قدم رکھا ہے۔
صدر،وزیراعظم،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلیموفاقی وزرا،پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز،جماعت اسلامی کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف سمیت دیگر رہنماوں کی جانب سے پاکستانی عوام کو نئے سال کی مبارک دی گئی۔