پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا 11 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے کااعلان

پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے بندتعلیمی ادارے 11 جنوری سے کھولنے کااعلان کر دیا۔

پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کاکہنا ہے کہ تعلیم اور صحت قوم کی ترقی میں اہم ہے،عالمی وبا کورونا وائرس کی پہلی لہر میں کمی کے بعد 15ستمبرکو مکمل ایس او پیز کے تحت تعلیمی ادارے کھولے گئے،موسم کی تبدیلی اورکوروناوائرس کی دوسری لہر کے شدت اختیار کرنے پر 26نومبرکو دوبارہ تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے،حکومت نے 11 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے کااعلان کررکھاہے،تاہم اس سے قبل 4 جنوری کووفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کااجلاس ہوگاجس میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیاجائے گا۔

پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی سپریم کونسل کاکہنا ہے کہ حکومت 11 جنوری سے خود تعلیمی ادارے کھولنے کااعلان کرے،تعلیمی ادارے ایس او پیز کے مطابق کھولیں گے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سندھ حکومت نے جعلی سرکلر جاری ہونے پر ایکشن لے

Thu Dec 31 , 2020
کراچی(کاشف علی ڈپٹی بیرو چیف ای این این نیوز۔ دسمبر2020ء) سندھ حکومت نے جعلی سرکلر جاری ہونے پر ایکشن لے سندھ حکومت نے جعلی سرکلر جاری ہونے پر ایکشن لے لیا ٢٨ دسمبر کو چھٹی کا جعلی سرکلر سوشل میڈیا پرگردش کررہا ہے ،سندھ حکومت کا ایف آئی اے سائبرکرائم […]

You May Like

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930