کورونا وائرس نے نئے سال کی آمد پر منائے جانے والے جشن کی خوشیاں ماندھ کر دی ہیں تاہم آپ کو یہ جان کر بہت ہی حیرت ہو گی کہ دنیا میں سب سے پہلے نئے سال کا آغاز چھوٹے ملک ” سموآ“ میں ہو گا جبکہ اس کے بعد شام 4 بجے پاکستانی وقت کے مطابق نیوزی لینڈ کے جزائر چیتھم میں شہری نئے سال کو خوش آمدید کہیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر تمام ممالک نے نئے سال کو خوش آمدید کہنے کی تیاریاں پکڑ لی لیکن اس سال کا جشن گزشتہ سالوں کی طرح نہ ہوگا کیونکہ کورونا وائرس کے باعث بیشتر ممالک نے لوگوں کے بڑی تعداد میں ایک جگہ اکھٹے ہونے پر پابندی عائد کر رکھی ہے ۔نیوزی لینڈ اور سموآ کے بعد روس میں پاکستانی وقت کے مطابق نئے سال کا آغاز شام پانچ بجے ہوجائے گا ۔آسٹریلیا کے مختلف علاقوں میں چھ سے ساڑھے چھ بجے کے درمیان جبکہ جنوبی آسٹریلیا میں نیا سال پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔ اس کے بعد شام آٹھ بجے جاپان اور کوریا میں نئے سال کا جشن منایا جائے گا ۔
چین فلپائن ، سنگاپور سمیت 11 ممالک میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے نیا سا ل شروع ہو جائے گا ، پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 10بجے انڈونیشیا اور تھائی لینڈ میں سال نو کا آغاز ہو گا۔ ساڑھے10 بجے میانمار، 11 بجے بنگلہ دیش، ساڑھے 11 بجے بھارت اور سری لنکا میں سال نو ہوگا۔
کینیڈا اور 29 دیگر ممالک بھی 2020 کو کل صبح10 بجے کے بعد الوداع کہیں گے ،امریکا پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق کل صبح 10 بجے نئے سال میں داخل ہوگا۔پاکستان رات 12 بجے نئی امیدوں اور نئے خوابوں کے ساتھ 2021 میں قدم رکھے گا۔