برطانیہ نے بھی بریگزٹ ٹریڈ ڈیل پر دستخط کر دئیے

برطانیہ نے بھی بریگزٹ ٹریڈ ڈیل پر دستخط کر دئیے، معاہدہ برطانوی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے سے موثر ہو گا، اب تجارت پر اضافی محصولات وصول نہیں کئے جائیں گے۔

یورپی یونین اور برطانیہ نے بریگزٹ تجارتی معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں، برسلز میں یورپی یونین کے اعلیٰ حکام نے معاہدے پر دستخط کئے جس کے بعد دستاویزات کو رائل ائیرفورس کے خصوصی طیارے کے ذریعے لندن بھیجا گیا۔

بریگزٹ ٹریڈ ڈیل پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے دستخط کئے، اراکین پارلیمنٹ نے بحث کے بعد معاہدے کی توثیق کی۔ معاہدے میں تجارت، سفر، فشری، سکیورٹی، یورپی عدالت اور تعلیم کے شعبے شامل ہیں، اب برطانیہ اور یوپی یونین کے درمیان تجارت پر اضافی محصولات وصول نہیں کے جائیں گے اور نہ ہی کوئی حد مقرر کی جائے گی۔

برطانوی شہری چھ ماہ میں 90 دن سے زیادہ مدت یورپی ممالک کی حدود میں گزاریں تو ان کو یورپی یونین کے ممالک میں سفر کرنے کے لیے ویزا درکار ہو گا۔ برطانیہ اب فیصلہ کرے گا کہ کون اس کی سمندری حدود میں مچھلیاں پکڑ سکتا ہے۔ وہ یورپی عدالت کے فیصلے پر عمل کرنے کا پابند نہیں ہو گا۔ اسے اب معلومات تک رسائی حاصل کرنے کے لیے بھی درخواست دینا ہو گی، برطانیہ یورپی یونین کے ممالک کے طلبا کے لیے قائم ایراسمس پروگرام کا حصہ نہیں رہے گا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سب سے پہلے اور آخر میں کونسا ملک نئے سال کو خوش آمدید کہے گا ؟

Thu Dec 31 , 2020
کورونا وائرس نے نئے سال کی آمد پر منائے جانے والے جشن کی خوشیاں ماندھ کر دی ہیں تاہم آپ کو یہ جان کر بہت ہی حیرت ہو گی کہ دنیا میں سب سے پہلے نئے سال کا آغاز چھوٹے ملک ” سموآ“ میں ہو گا جبکہ اس کے بعد […]

You May Like

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930