پنجاب میں سردی بڑھنے سے دھند کے بادل چھا گئے، ہر منظر دھندلا گیا

پنجاب کے میدانی علاقوں میں سردی بڑھنے سے دھند بڑھ گئی۔ موٹروے کئی مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی، فلائٹس کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔

ملک کے مختلف علاقوں میں جاڑے کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ خانقاہ ڈوگراں، پنڈی بھٹیاں، گوجرانوالہ، گجرات سیالکوٹ میں دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم رہنے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، قومی شاہراہ پر اوکاڑہ، چیچہ وطنی اور دیگر کئی علاقوں میں شدید دھند سے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔

موٹروے پولیس کے مطابق دھند میں شہری بغیر ضرورت سفر سے گریز کریں۔ دھند کے باعث فلائٹس کا شیڈول بھی متاثر ہوا، لاہور ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کرنا پڑگیا۔ پروازوں میں تاخیر سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات نے لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی کر دی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کھپرو اسسٹنٹ کمشنر سید علی اصغر شاہ صحافی عبید اللہ خان ای این این نیوز رپوٹر کی ملاقات شہر کے حوالے سے بات چیت

Thu Dec 31 , 2020
کھپرو( عبید اللہ خان پریس۔ رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر سید علی اصغر شاہ کی صحافی عبید اللہ خان نے شہر کے مسئلے بیان کیے۔ 1 لائٹ کی لوڈشیٹنگ بہت زیادہ ہے10 گھنٹے کا دورانیہ جاری ہے 2۔گورمنٹ آف سندھ کی جانب سے اسکول بند رہنے کے احکامات جاری ہیں کرونا وائرس […]

You May Like

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930