علی ظفر اور آئمہ بیگ سالِ نو پر مداحوں کیلئے کیا لارہے ہیں؟

پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ اپنے آنے والے پروجیکٹ ‘وے ماہیا’ کا ٹیزر جاری کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ٹوئٹ میں علی ظفر نے ‘وے ماہیا’ کا ٹیزر جاری کیا جس میں وہ گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ موجود ہیں۔

ویڈیو میں علی ظفر اور آئمہ بیگ کو برف پوش پہاڑوں میں ملتے اور بچھڑتے دکھایا گیا ہے۔

 

اس کے ساتھ ہی ٹیزر میں علی ظفر کی آواز بھی شامل ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ‘ٹوٹ جاتے ہیں دل عشق کے درباروں میں، لوٹ جاتے ہیں عاشق برف کے انگاروں میں، سنا ہے ڈھونڈنے سے خدا بھی مل جاتا ہے، شاید ہم بھی مل جائیں اک دن تمہیں ٹوٹے ہوئے ستاروں میں’۔

 

اپنی پوسٹ میں علی ظفر نے بتایا کہ ‘وے ماہیا’ کو سالِ نو کے موقع پر یکم جنوری 2021 کو ریلیز کیا جائے گا۔

علی ظفر نے ‘وے ماہیا’ کا ٹیزر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی جاری کیا تھا جس کی ویڈیو کو صرف ایک گھنٹے میں 45 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

 

تاہم ٹیزر میں علی ظفر کی آواز کے علاوہ کوئی موسیقی شامل نہیں ہے، جس سے یہ واضح نہیں ہورہا کہ وے ماہیا ان کا آنے والا گانا ہی ہے یا کوئی ممکنہ فلم۔

اس ٹیزر کو مداحوں کی جانب سے بھی بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے اور یہ سوال بھی پوچھا گیا کہ یہ گانا ہے یا فلم تاہم دونوں گلوکاروں کی جانب سے کوئی جواب سامنے نہیں آیا۔

 

دوسری جانب گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ‘وے ماہیا’ کا ٹیزر جاری کیا اور بتایا کہ مکمل ویڈیو یکم جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

 

خیال رہےکہ چند روز قبل علی ظفر نے ‘وے ماہیا’ کے شوٹ کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی تھیں۔

 

حال ہی میں علی ظفر نے سندھی گانے ‘الے ‘ کا ری میک ریلیز کیا تھا اور اس کے بعد انہوں نے اپنے نئے گانے ‘بھائی حاضر ہے’ کا ٹیزر بھی جاری کیا تھا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجاب میں سردی بڑھنے سے دھند کے بادل چھا گئے، ہر منظر دھندلا گیا

جمعرات دسمبر 31 , 2020
پنجاب کے میدانی علاقوں میں سردی بڑھنے سے دھند بڑھ گئی۔ موٹروے کئی مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی، فلائٹس کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔ ملک کے مختلف علاقوں میں جاڑے کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ خانقاہ ڈوگراں، پنڈی بھٹیاں، گوجرانوالہ، گجرات سیالکوٹ میں دھند کے باعث حد […]

کیلنڈر

ستمبر 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  
%d bloggers like this: