پاکستان میں سونے کی قیمت میں منگل کے روز بھی اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 100 روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ 13 ہزار 550 روپے کا ہوگیا ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت 85 روپے بڑھ کر 97 ہزار 350 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1878 ڈالر پر برقرار ہے۔ خیال رہے کہ پیر کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے بڑھی تھی۔