پاکستان اور چین کو سدابہار دوستی اُجاگر کرنے کیلئے موثر کردار جاری رکھنا چاہیے، چین

سرکاری میڈیا کے مطابق چین نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کو دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور سدابہار دوستی کو اجاگر کرنے کیلئے موثر کردار جاری رکھنا چاہیے۔

بیجنگ میں ایک معمول کی پریس بریفنگ کے دوران چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک میں صحافت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے احباب اس حوالے سے اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ ورچوئل تقریب میں شریک ہونے والے تھنک ٹینک کے علاوہ تقریباً سو لوگوں نے شرکت کی جس میں دونوں ممالک کے سفیروں نے دونوں ممالک کے عوام کے مشترکہ مفاد کے لئے چین اور پاکستان کے مابین دوستی اور تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز چین نے ایم ایل ون پشاور سے کراچی تک ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن اور دوہری لائن کی فنانسنگ کی منظوری دینے سے پہلے پاکستان سے اضافی گارنٹیز مانگنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا تھا۔

لیجیان ژاؤ کا بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) ایک اہم منصوبہ ہے، کورونا وباء کے دوران بھی منصوبے پر کوئی کام نہیں رکا اور نہ ہی نوکریوں میں کمی آئی ہے، منصوبوں میں تیزی سے کام جاری ہے، اس منصوبے کی وجہ سے پاکستانی معیشت میں استحکام بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک جوائنٹ ورکنگ گروپ آن انٹرنیشنل کارپوریشن اینڈ کوآرڈینیشن سے متعلق اجلاس گزشتہ ہفتے ہوا تھا، دونوں طرف سے منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا تھا اور اگلے مرحلے کے دوران زراعت، انڈسٹری، سائنس ، ٹیکنالوجی کے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پولیس حکام کی غفلت، فیصل آباد میں پولیس کے میگا پراجیکٹ رواں سال بھی نامکمل

Thu Dec 31 , 2020
پولیس حکام کی غفلت اور حکومتی توجہی کے باعث فیصل آباد میں پولیس کے میگا پراجیکٹ رواں سال بھی مکمل نہ ہو سکے، تمام تر دعوؤں کے باوجود ڈولفن فورس اور سیف سٹی بلڈنگ پر کام شروع نہ کیا جاسکا۔ فیصل آباد میں سال 2020ء بھی پولیس حکام کے دعووں […]

You May Like

کیلنڈر

October 2023
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031